چین کا امیرترین شخص نورڈک سنیما گروپ کی خریداری کے بعد 1000 سینما کا مالک بن گیا
  24  جنوری‬‮  2017     |      کاروبار

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کا امیرترین شخصنورڈک سنیما گروپ کی خریداری کے بعد 1000 سینما کا مالک بن گیا ، وانڈا گروپ کے سربراہ وانگ جیالن 2020 ءتک عالمی سینما مارکٹ کے 20 فیصد شئیر خرید کریں گے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق نورڈک سنیما گروپ، نیویا اور بالٹک ممالک کے 50 شہروں میں118 سینما اور 664 سکرین کے ساتھ سب سے بڑی سینما کمپنی ہے ،۔ اے ایم سی معاہدے کے بعد چین کے وانڈا گروپ کے سربراہ وانگ جیالنشمالی امریکہ اور یورپ میں 1000 سینما اور 11000 اسکرینوںکے مالک بن گے اور وہ دنیا میں سب سے بڑی فلم تھیٹر کمنی بنا رہے ہیں ۔ نورڈک گروپ کی خریداری کے بعد وانگ جیالن عالمی سینما مارکیٹ کے مزید قریب پہنچ گے ہیں انہوں نے 2020 تک عالمی سینما مارکٹ کے 20 فیصد شئیر خرید نے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ وانگ نے کہا ہے کہ فی الحال وہ 1352 سینما گھروں اور 14347 اسکرینوں کے مالک ہیں عالمی مارکیٹ میں ان کا عالمی باکس آفس فروخت میں 12 فی صد حصہ ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved