سونے کی قیمت میں بڑی کمی
  27  جنوری‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی( روزنامہ اوصاف) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔عالمی صرافہ مارکیٹ میں 11 ڈالر کی ریکارڈ کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1193 ڈالر ہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کے قیمت 50 ہزار 500 روپے سے کم ہوکر 50 ہزار 100 روپے پر آگئی۔سونے کے ڈیلرز کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 342 روپے کمی سے 42 ہزار 942 روپے ہوگئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 760 روپے پر برقرار ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
83%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
17%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved