سونے کی قیمتوںمیں اتنی کمی کہ خریداروں کی موجیں لگ گئیں 
  27  جنوری‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں فی تولہ سونا ایک ماہ بعد پھر 50 ہزار روپے سے نیچے آگیا، فی تولہ سونے کے دام 400 روپے کم ہوکر 49،700 روپے ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا ہے۔گولڈ ڈیلرزکا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی فی اُونس قیمت 9 ڈالر گر کر 1184 ڈالر رہی، یو ایس گولڈ کے تحت قیمتوں میں 0.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 1189.6ڈالر فی اونس میں طے پائے۔نیو یارک میں اسپارٹ گولڈ کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے معاہدے 1196.79 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ ایشیائی منڈیوں میں بھی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔سنگاپور میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.34 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی اور مستقبل کے معاہدے 1196.12 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ سونے کی نئی قیمت کے تعین کے بعد فی تولہ سونے کے دام 400 روپے کم ہوکر 49700 روپےہوگئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved