پاکستانی عوام پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر
  27  جنوری‬‮  2017     |      کاروبار
کراچی(آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کاروبای ہفتے کے اختتام پر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 50888پوائنٹس کی ریکارڈ ترین سطح کو چھو لیا مگر پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان غالب آنے اور سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی اور ہنڈریکس 50ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گئی ،مندی مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکے57ارب سے زائدروپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کاحجم100کھرب سے کم ہو کر99کھرب روپے کی سطح پرآگیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبارکا آغاز تیزی کیساتھ ہوا بازار حصص کی سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے ہنڈریکس انڈیکس بیک وقت 7بالائی حد عبور کر گیا تاہم منافع خوری کی خاطر حصص کے بڑے پیمانے پر فروخت کی وجہ سے مارکیٹ دبائو کا شکار ہو کر منفی زون میں چلی گئی اور مندی کا یہ سلسلہ کاروبار کے اختتام تک دیکھا گیا ۔ جمعہ کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں228.59پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس50192.36پوائنٹس سے کم ہو کر49963.77پوائنٹس پرآگیااسی 63.17پوائنٹس کی کم سے کے ایس ای30انڈیکس26914.44پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس34129.25پوائنٹس سے گھٹ کر33934.09پوائنٹس پربندہوا۔جمعہ کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں57ارب19کروڑ19لاکھ43ہزار950روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم100کھرب3ارب90کروڑ80لاکھ295روپے سے کم ہوکر99کھرب46ارب71کروڑ60لاکھ56ہزار345روپے رہ گیا۔جمعہ کومارکیٹ میں59کروڑ79لاکھ64ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو28ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ جمعرات کے روز44کروڑ97لاکھ17ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو21ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کے روز مجموعی طورپر421کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سے149کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،259میںکمی اور13کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ16کروڑ52لاکھ،فیصل بینک3کروڑ90لاکھ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ2کروڑ96لاکھ،بینک آف پنجاب2کروڑ6لاکھ اورپی آئی اے 1کروڑ62لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے نیسلے پاکستان کے بھائومیں98روپے اورہینوپاک موٹرکے بھائومیں85.72روپے کااضافہ جبکہ کولگیٹ پامولیو کے بھائومیں90روپے اوروائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائومیں82.48روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔#

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved