عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمتیں گر گئیں
  28  جنوری‬‮  2017     |      کاروبار

نیویارک(روزنامہ اوصاف) دنیا بھر کی صرافہ مارکٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لندن میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1185ڈالر فی اونس میں طے پائے۔سنگاپور میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں کمی کا تناسب 0.5فیصد ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے سودے 1182.87ڈالر فی اونس میں طے پائے۔یوایس گولڈ فیوچرز کے تحت قیمتوں میں 0.6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ نیویارک میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی آئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1187.93ڈالر فی اونس میں طے پائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
17%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved