5ہزار کا نوٹ بند؟گورنر اسٹیٹ بینک نے اعلان کر دیا
  29  جنوری‬‮  2017     |      کاروبار
اسلام آباد(روز نامہ اوصاف ) گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے کہا ہے کہ 5ہزار کا نوٹ اب بھی چل رہا ہے اور یہ بند نہیں ہو گا قیاس آرائیوں پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں ،غیر ملکی نوٹوں کی اسمگلنگ کی شکایات ملی ہیں جس کے بعدقانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا ہے تاکہ کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے ۔ ہفتہ کو نئی مالیاتی پالیسی کے اجراء کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال2017میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی لاگت تقریباً 52ڈالر فی بیرل ہوگی جبکہ 2016میں 41ڈالر تھی اس تناسب سے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا بلکہ اس اضافے کو روکے رکھا تاہم مستقبل میں اس بات کا کوئی اندیشہ نہیںہے کہ حکومت عوام پر کوئی پیٹرول بم گرائے گی،ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امپورٹس بڑھ ضرور گئی ہیں لیکن کیپٹل گڈزمشینری اور پاور مشینری کی درآمد سے انکا استعمال بڑھنے کے جوثمرات سامنے آئیں گے اسے سامنے رکھتے ہوئے ان درآمدات میںمعمولی اضافہ ہی ہو گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
30%
ٹھیک ہے
10%
کوئی رائے نہیں
15%
پسند ںہیں آئی
45%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved