صبح صبح بری خبر آگئی
  30  جنوری‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ای سی پی کے شوکاز نوٹس اور ٹرمپ کی کارستانیوں کے بعدپاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس گراوٹ کاشکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں مارکیٹ کیپٹلائز یشن 178 ارب روپے کم ہوگئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ا?غاز ملے جلے رجحان سے ہوا، لیکن جلد ہی اس رجحان میں تبدیلی نظر ا?ئی، ایس ای سی پی نے بیس سے زائد بروکرز کو شوکاز نوٹسز جاری کئے۔نوٹسز کے اجراء کے بعد مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال پیدا ہوئی اور انڈیکس میں ہزار پوائنٹس سے زیادہ کمی ہوئی جبکہ کاروبار کا اختتام 991 پوائنٹس کمی سے 48972 پر کیا۔آج مجموعی طور پر 20 ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ انسائٹ کیپیٹل کے معاشی تجزیہ نگار ذیشان افضل کے مطابق مارکیٹ کو کریکشن کی وجہ چاہیے تھی جو ایس ای سی پی کے شو کاز نوٹسز نے فراہم کردیا۔ اسکے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سیدنیا بھر کی مارکیٹوں میں منفی رجحان رہا جس کی جھلک پاکستانی مارکیٹ پر بھی نظر ا?ئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved