ہنڈائی کا پاکستان میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ
  3  فروری‬‮  2017     |      کاروبار

لاہور (روزنامہ اوصاف) پاکستان بیرونی سرمایا کاروں کے لئے آنکھوں کا تارہ بن گیا۔ ہنڈائی کمپنی پاکستان میں تقریبا 50 کروڑ ڈالر کی مالیت سے گاڑیوں کا پلانٹ نصب کر رہی ہے۔موجودہ حکومت کی سرمایا کار دوست پالیسی کے باعث اس وقت پاکستان دنیا بھر کے سرمایا کاروں کی نظروں میں آچکا ہے اور انویسٹرز پاکستان میں سرمایا لگانے کے لئے پر تول رہے ہیں۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نشاط ملز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نشاط ملز کا ہنڈائی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے نتیجے میں ہنڈائی جاپانی کمپنی کے تعاون سے پاکستان میں گاڑیوں کا پلانٹ نصب کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق گاڑیوں کے پلانٹ کے لئے ہنڈائی 50 کروڑ ڈالر کی سرمایاکاری کرے گی۔ ماہرین کے مطابق ملک میں مستقل بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی طلب کو پورا کرنے کے لئے ہنڈائی کمنپی کا پاکستان میں آنا بے حد سودمند ثابت ہو گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
89%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
2%
پسند ںہیں آئی
2%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved