پیٹرول مہنگا ہوگیا وہ بھی کتنا
  7  فروری‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف) وفاقی حکومت نے 15 روز میں پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میںاضافے کا فیصلہ کر لیا، پٹرول کی قیمت میں 2روپے 25 پیسے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رہے گی ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کیا،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اوگراکاتجویزکردہ اضافہ نہیں کیاگیا، حکومت 4 ارب کی سبسڈی دے گی۔ انہوں نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 2روپے 25 پیسے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں2روپے26پیسے فی لیٹراضافے کافیصلہ کیا گیا ہے ، مٹی کے تیل کی قیمت 43 روپے 25 پیسے برقرار رہے گی اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 43روپے 34پیسے برقرار رہے گی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved