چین نے پا کستان بار ے ایسا اعلان کر دیا کہ تما م ایشیا مما لک کو پیچھے چھو ڑ دیا جا ئے گا
  8  فروری‬‮  2017     |      کاروبار
بیجنگ (روز نامہ اوصاف) چینی حکومت نے مسلمانوں کی اکثریت والے صوبے سنکیانگ میں ہائی ویز کیلئے 24ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ڈان نیوز کے مطابق چین کی حکومت نے سی پیک کے بعد اب پاکستان سے رابطہ سازی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں ہائی وے نیٹ ورک کی تعمیر پر 24ارب ڈالر کی خطیر رقم لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مقصد کیلئے فنڈز کا اجراع کر دیا گیا ہے جو سڑکوں کی تعمیر پر صرف ہونگے تاکہ شاہراہ ریشم اکنامک بیلٹ سے ملحقہ ممالک کے ساتھ ملکر تجارت کا مرکز بننے میں چین کیلئے معاون ثابت ہو سکیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ان نئے منصوبوں سے مقامی افراد کے لئے ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہونے کا امکان ہے ۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے اپنے انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے کبھی بھی اتنی بڑی سرمایہ کاری نہیں کی گئی جبکہ خطے میں ریلویز منصوبوں کی تعمیر کیلئے 1ارب ڈالر سے زائد اور سول ایوی ایشن پراجیکٹس کیلئے بھی 70کروڑ روپے لگائے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں ، ریلویز اور ایئر پورٹس منصوبوں کی تعمیر کیلئے اس سال ہونے والی سرمایہ کاری 2011ءسے 2015ءکے دوران ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر کیلئے مجموعی فنڈنگ سے تجاوز کر جائیگی ۔”خطے میں وسیع پیمانے پر ہائی وے نیٹ ورک کی تعمیرہماری ترجیخات کا حصہ ہے کیونکہ اس وقت صوبے سنکیانگ میں 40فیصد شہر اور علاقے ہائی ویز سے منسلک نہیں ہیں “۔زہانگ نے کہا کہ ہائی ویز کے بغیر سنکیانگ کی تیل ، کوئلے اور زرعی اجناس کو خطے سے باہر نہیں بھیجا جا سکتا اور اگر ایسا کیا جائے تو اس پر کرائے کی مد میں بہت زیادہ خرچے آئے گا تاہم اگریہ ہائی وے نیٹ ورک مکمل ہو جاتا ہے تو اس سے خطے میں لاجسٹک کے اخراجات 30فیصد تک کم ہو سکتے ہیں ۔”چین 6ہزار 96کلو میٹر طویل ہائی ویز کی تعمیر اسی سال شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے “۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved