ملک ریا ض نے پورا بینک ہی خرید لیا
  8  فروری‬‮  2017     |      کاروبار

لاہور (روز نامہ اوصاف) پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی کمپنی بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ نے ایسکورٹس (Escorts) انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ خرید لیا ہے ۔ بینک کی خریداری کا انتظام و انصرام معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی کی کمپنی اے کے ڈی سیکیورٹیز کے سپرد کردیا گیا ہے۔اے کے ڈی سیکیورٹیز کی جانب سے بینک کے چیئرمین کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ نے پاکستانی قانون کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے ایسکورٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کے 3 کروڑ 13 لاکھ 84 ہزار 24 شیئرز جو کہ مجموعی حصص کا 71 اعشاریہ 16 فیصد بنتے ہیں خرید نے کا اور شیئرز کی خریداری کے ساتھ بینک کے انتظامی حقوق بھی حاصل کرنے کا ارادہ کیا ہے ۔ اے کے ڈی سیکیورٹیز کو بحریہ ٹاؤن کی جانب سے اسکرٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کی خریداری کا انتظام و انصرام سونپا گیا ہے۔بینک کی خریداری کے وقت یہ خط لکھنا قانونی تقاضا ہے ۔واضح رہے کہ اسکرٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ اسکرٹس گروپ آف کمپنیز کا حصہ تھا۔ گروپ کے چیئرمین بشیر احمد نے 1996 میں یہ بینک قائم کیا تھا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
14%
پسند ںہیں آئی
21%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved