پا کستا نیو ں کیلئے بڑی اور اہم خبر سال2030میں پا کستان دنیا کے کس نمبر پر ہو گا
  8  فروری‬‮  2017     |      کاروبار
لندن/ نیویارک(روز نامہ اوصاف) عالمی ادارے پرائس واٹر نے پاکستانی معیشت کو سال 2030 تک دنیا کی بہترین اور مضبوط ترین معیشت میں شامل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برسوں کی نسبت معاشی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ بہتر ہوتا معیار زندگی نے بھی پاکستان کی معیشت پر بہتر اثرات مرتب کیے ہیں۔نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سال2030 میں پاکستان دنیا کی بیسویں مضبوط ترین معیشت ہوگا، عالمی ادارے پرائس واٹر ہاؤس کوپر نے دنیا بھر کی مضبوط ترین معیشت اور مارکیٹس کے بارے میں پیشگوئیوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2030 تک پاکستان مضبوط معیشت میں بیس ویں نمبر پر ہوگا۔ وال اسٹریٹ جرنل، بلومبرگ اور اب عالمی شہرت یافتہ فرم پرائز واٹر ہاؤس کوپرس نے بھی پاکستان کی ترقی کرتی معیشت کی تصدیق کی ہے۔پرائز واٹرہاؤس کوپرس نے 2030 تک کی طاقتور معیشتوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے جاری فہرست میں پاکستان کو بیس واں نمبر دیا ہے۔ دی لانگ ویو نامی اس رپورٹ میں 32 ممالک کی معیشت کا ذکر کیا گیا ہے، پرائز واٹر ہاؤس کوپرس کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت 2050 تک دوگنی ہو جائے گی، چین، بھارت، امریکا اور انڈونیشیا ٹاپ فائیو میں شامل ہوسکتے ہیں۔ فرانس ٹاپ ٹین جب کہ اٹلی ٹاپ 20 کی فہرست سے نکل جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
90%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
10%
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved