بے روز گارو ں کیلئے شاندار خبر حکو مت اہم اقدام اٹھا لیا
  13  فروری‬‮  2017     |      کاروبار
لاہور (روزنامہ اوصاف ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ، نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل کی فراہمی اخراجات نہیں بلکہ قوم کے روشن مستقبل کیلئے سرمایہ کاری ہے ، پنجاب حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے ، جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دے گی ۔ مسلم لیگ(ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘‘وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم’’ کے تحت 13لاکھ خاندانوں میں ساڑھے 26ارب روپے کے بلاسود قرضے تقسیم کیے جاچکے ہیں جبکہ آئندہ دو برس میں 14 ارب روپے کے مزید بلاسود قرضے تقسیم کیے جائیں گے جن سے 7 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے ، اسی طرح‘‘وزیراعلیٰ ای روزگار سکیم’’حکومت پنجاب کا ایک اور انقلابی پروگرام ہے ۔ 2018ء تک 20 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے ہدف کے حصول کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشحالی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالے شکست خوردہ عناصر کو نوجوانوں کی ترقی کے پروگراموں سے بھی تکلیف ہے ۔ اربوں روپے کے قرضے معاف کروا کر ارب پتی بننے والے آج کس منہ سے کرپشن کیخلاف باتیں کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم وطن عزیز کی ترقی اورخوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے ۔ پاکستان کو معاشی طاقت بنانا مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کیلئے سردھڑ کی بازی لگا دیں گے ، عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کر کے عوام کی عدالت میں سرخروہوں گے ۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ ایک مثالی منصوبہ ہے جو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی میں اہم سنگ میل ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کلینک کا افتتاح جلد کیا جائے گا ، جہاں ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں ملیں گی ۔ وزیر اعلیٰ نے ہیپاٹائٹس کنٹرول موبائل سنٹرز کا قیام عمل میں لانے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ان سنٹرز کے قیام کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔ دریں اثنا شہباز شریف نے فیصل آباد میں سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ قابضین سے سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایم پی اے وحید گل کے گھر جا کر انہیں بیٹی کی شادی پر مبارکباد دی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved