امریکہ بھی پا کستا ن کے گن گا نے لگا
  13  فروری‬‮  2017     |      کاروبار
نیویارک (روز نامہ اوصاف)پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو دنیا کی 5 ویں بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار دیا گیا ہے، نئی رپورٹ کے مطابق امن وامان کی صورت حال میں بہتری سے معاشی ترقی ، جمہوریت کے استحکام میں مدد ملی،جب کہ متوسط طبقہ کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) دنیا کی 5 ویں بہترین اسٹاک مارکیٹ بن چکی ہے۔ پاکستان میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری سے معاشی ترقی اور جمہوریت کے استحکام میں مدد ملی ہے، جب کہ غربت میں کمی سے متوسط طبقہ کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری 100 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ پی ایس ایکس 50 ہزار انڈیکس کی ریکارڈ حد عبور کرچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایکس دنیا کی پانچویں بڑی اسٹاک مارکیٹ بن چکی ہے، اس طرح پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ گزشتہ آٹھ سال کی بلند ترین سطح پانچ فیصد سے بڑھ چکی ہے ،جب کہ رواں سال شرح نمو میں 5.4 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق سی پیک ، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے بڑے منصوبوں کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کا حجم 20 ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے۔سوئٹزر لینڈ کی معروف کمپنی کے چیف ایگزیکٹو برونو اولیز ہوک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں متوسط طبقہ کی تعداد میں اضافہ کے باعث گزشتہ پانچ سال کے دوران کمپنی کی سیلز میں دو گنا اضافہ ہونے سے اس کا حجم ایک ارب ڈالر سالانہ تک بڑھ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کے باعث مڈل کلاس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
77%
ٹھیک ہے
15%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
8%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved