بھارتی معیشت غیر یقینی صورتحال کا شکار، میڈیا نے بھی ہوا کھڑا کر دیا
  16  فروری‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکاری کے آئے روز کئے جانے والے ڈراموں اور کارناموں کا نتیجہ اب بھارتی عوام بھگت رہے ہیں۔ نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ اب معیشت کا جنازہ نکلنا شروع ہو چکا ہے۔ بھوک اور افلاس سے پہلے بھارتی عوام مر رہے تھے مگر حالیہ واقعات سے معلوم ہوا کہ بھارتی فوجی بھی ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں معاشی اصلاحات کا دور شروع ہو چکا ہے اور معاشی میدان میں پاکستان نے بھارت کو مات دے دی ہے۔ ایک امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کردہ انڈیکس آف اکنامک فریڈم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا 141 واں نمبر جبکہ بھارت کا 143 واں نمبر ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی معیشت میں غیریقینی کی صورتحال پائی جاتی ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے آتے ہی بھارتی میڈیا نے بھی خوب رونا پیٹنا شروع کر دیا ہے مگر اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چک گئیں کھیت۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved