اکنامک فریڈم کی درجہ بندی میں پاکستان بھارت سے آگے ہے، فوربز
  1  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار
کراچی (روزنامہ اوصاف) اسٹاک مارکیٹ میں بھارت کو پیچھے چھوڑنے کے بعد پاکستان نے ایک اور معاشی اعشاریے میں سبقت حاصل کر لی۔ امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق معاشی عشاریے اکنامک فریڈم کی درجہ بندی میں پاکستان بھارت سے آگے ہے بزنس ڈیولپمنٹ اور سرکاری اخراجات میں پاکستان کی کارکردگی بھارت سے کہیں بہتر ہے۔ حالیہ 2017 کے اکنامک فریڈم رینکنگ میں پاکستان کا نمبر 141 واں جبکہ بھارت 143 ویں نمبر پر ہے۔ فوربز لکھتا ہے کہ پاکستان کی رینکنگ مسلسل بھارت سے بہتر ہو رہی ہے۔ پاکستان کی اقتصادی ترقی، کاروباری افراد کے ہاتھوں میں ہے جبکہ بھارت نے معاشی گروتھ کی ڈور حکومتی بیوروکریٹس کو تھما رکھی ہے۔ امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ یہ بہتر صورتحال یقینا پاکستانی معیشت اور اسٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے لیے اچھی خبر ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved