دبئی میں 10لاکھ درہم کی ملازمت حاصل کرنے کا نادر موقع
  2  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار
دبئی (روزنامہ اوصاف) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المخدوم نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ملازمت کی پیشکش کی ہے جس میں اس ملازمت کے عوض 10 لاکھ درہم تنخواہ سمیت دیگر مراعات کا اعلان کیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المخدوم اپنی ٹوئٹ میں انتہائی آسان کام کے عوض 10 لاکھ درہم تنخواہ سمیت دیگر مراعات کی ایک ملازمت کا اشتہار شیئر کیا۔ اشتہار سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگیا جس میں دبئی کے حکمران کا کہنا تھا کہ ہمیں ان لوگوں کی ضرورت ہے جو ہمارے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں جب کہ ملازمت کرنے والے کو 10 لاکھ درہم سمیت دیگر مراعات اور بونس بھی دیا جائے گا۔اشتہار میں شیخ محمد بن راشد نے مطالبہ کیا کہ ملازمت کے خواہشمند امیدواروں کو درخواست دینے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں لوگوں کی خدمت کرنا آتی ہو اور اس حوالے سے ان کے پاس کسی ایک ادارے یا کسی خیراتی ادارے میں کام کرنے کا تجربہ ہونا چاہیے جہاں ان کا مقصد صرف لوگوں کو خوش رکھنا ہو۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے امیدواروں کو اس کام کے لیے خوش آمدید کہا جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved