عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ گر گئے
  3  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار

لندن (روزنامہ اوصاف) عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ گر گئے۔ذرائع کے مطابق مرکزی شرح سود بارے امریکی سنٹرل بینک کے پالیسی بیان کے جاری ہونے کے بعد ڈالر کی قدر کو استحکام آنے سے عالمی منڈی میں سونے کے نرخ نیچے آ گئے۔لندن سپاٹ گولڈ ٹریڈینگ میں فی اونس قیمت میں 0.5 فیصد کمی کے ساتھ سونا 1242.07 ڈالر فی اونس رہا،امریکی سونا فی اونس قیمت میں 0.9 فیصد کمی کے ساتھ سونے کی تجارت 1242.40 ڈالر فی اونس میں ہوئی۔ایشیائی مارکیٹ سنگا پور میں سونے کے نرخ 0.4 فیصد تک گرنے کے بعد 1243.86 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔ایشیاءمیں یو ایس گولڈ فیچر 1244.30 ڈالر فی اونس رہا۔نیویارک کی منڈی میں چاندی 18.33 ڈالر، پلاٹنیم 1025.80ڈالر اور پلاڈیم 768.97 ڈالر فی اونس رہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved