ٹویوٹا کرولا کا 17-2016ء ماڈل رکھنے والے ہوشیار
  4  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی (روزنامہ اوصاف) پاکستان میں ٹویوٹا جاپان کی نمائندہ انڈس موٹر کمپنی نے کرولا 17-2016ء کے ماڈل کی گاڑیوں کے بریک میں خرابی کی شکایات پر 9 ہزار گاڑیاں خصوصی جانچ پڑتال کیلئے واپس منگوالیں۔انڈس موٹرز نے مقامی پرنٹ میڈیا کے ذریعے اشتہار دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کرولا 17-2016ء کی مخصوص چیچز نمبر پر والی گاڑیوں کی سروس کیلئے خصوصی مہم شروع کررہی ہے۔اشتہار میں کرولا کے اس ماڈل کی گاڑیوں کے مالکان کو کمپنی کے قریبی ڈیلرز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ بریک سے متعلق مسائل کی شکار گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved