سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
  5  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسیک)امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر عالمی مارکیٹ میں سونے اور خام تیل میں فروخت کا رجحان غالب رہا۔عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 32 ڈالر کم ہو 1226 ڈالرہوگئی، ہفتے کے دوران خام تیل کی فی بیرل قیمت 70 سینٹ کم ہوکر 53 ڈالر 33 سینٹس ہوگئی۔عالمی سطح پر سونے اور خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی سربراہ جینٹ یلن کے عندیہ کو قرار دیا جارہا ہے۔یلن نے بے روزگاری اور مہنگائی کی شرح فیڈ کے ہدف میں رہنے کی صورت میں شرح سود بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔ فیڈ شرح سود کا تعین مارچ کے اختتام پر کرےگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved