بڑی رقوم کی ٹرانزیکشنز والے اکاؤنٹس کی سخت نگرانی کا فیصلہ
  6  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار
کراچی ( روزنامہ اوصاف ) حکومت نے پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن رد الفساد کے تناظر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور سٹیٹ بینک کو بھاری رقوم کی ٹرانزیکشنز کے حامل بینک اکاؤنٹس کی نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کو خدشہ ہے کہ آپریشن ردالفساد کے نتیجے میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بینکنگ چینلز کے ذریعے فنانسنگ کی جا سکتی ہے لہٰذا ایسے تمام بینک اکاؤنٹس کی کڑی نگرانی کی جائے جن سے بھاری رقوم کی غیر معمولی ٹرانزیکشنز کی گئی ہوں ۔ سٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کی جانب سے پہلے ہی کالعدم جماعتوں اور افراد کو بینکنگ سہولت روکنے کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں ، جبکہ نئی ہدایات کی روشنی میں زیادہ فعال نہ رہنے والے بینک اکاؤنٹس سے بھاری رقوم کی منتقلی کی کڑی نگرانی کا کہا گیا ہے ۔ ہدایات کے مطابق ایسے اکاؤنٹس کی ہسٹری چیک کی جائیگی اور معلوم کیا جائیگا کہ آیا یہ اکاؤنٹس عمومی طور پر بھاری رقوم کی ٹرانزیکشنز کیلئے استعمال ہوتے رہتے ہیں یا پھر کبھی کبھار ہی ان اکاؤنٹس سے بھاری رقوم منتقل کی جاتی ہیں ۔ ایسی صورتحال میں رقوم ارسال کرنے اور رقوم وصول کرنے والے دونوں افراد کی مکمل تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved