صبح صبح افسوسناک خبر
  6  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ تجارتی ذرائع سے منی لانڈرنگ کی وجہ سے عالمی برادری کو سالانہ اربوں ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی بین الاقوامی منشیات کنٹرول اسٹریٹجی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر رقوم ملک سے باہر بھیجنے میں روس، بھارت، میکسیکو اور چین سر فہرست ہیں۔امریکی رپورٹ کے مطابق اس قسم کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے پاکستان کو بھی سالانہ 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔رپورٹ میں جائز کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی رقوم کو چھپانے کا خصوصی حوالہ دیا اور کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کی وجہ سے بھارت کو سالانہ تقریباً 51 ارب ڈالر، چین کو 139 ارب ڈالر اور روس کو 52٫8 ارب ڈالر کا نقصان پہنچتا ہے۔افغانستان کے حوالے سے امریکی رپورٹ میں نوٹ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی فنانسنگ، منی لانڈرنگ اور رقوم کی وسیع پیمانے پر اسمگلنگ کی وجہ سے افغانستان کی سلامتی اور ترقی مسلسل خطرات سے دوچار ہے، افغانستان اب بھی افیون کا سب سے بڑا پیداکار ملک ہے، جس کی ترقی کی راہ میں کرپشن سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
71%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
29%
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved