سونے کے خریداروں کیلئے زبردست خبر
  7  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار
کراچی ( نیوز ڈیسک) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںکمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مزید سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں8ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1224ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں150روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد ،لاہور،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت50ہزار750روپے سے کم ہوکر50ہزار600روپے پرآگئی اسی طرح129روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار371روپے پر آگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت760روپے پر برقرار رہی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved