پاکستان میں آٹومیٹک موٹرسائیکل لانچ کر دی گئی
  10  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار
اسلام آباد (روز نامہ اوصاف ) پاکستان میں آٹومیٹک 70 سی سی موٹر سائیکل لانچ کر دی گئی۔ دیگر موٹرسائیکلوں کی طرح اس موٹرسائیکل میں گئیر باکس،کک اور کلچ موجود نہیں ہے۔ 70 سی سی یہ موٹرسائیکل اپنے آپریشن کے لیے ڈائریکٹ ڈرائیو ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے۔ متعدد ذرائع کے مطابق اس موٹرسائیکل میں ایک سلنڈر انجن موجود ہے جبکہ اس موٹرسائیکل میں 9 لٹر تک پٹرول بھرا جا سکتا ہے۔ اس موٹرسائیکل کی تاحال قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن ذرائع نے بتایا ہے کہ اس یونین سٹار 70 سی سی آٹومیٹک موٹرسائیکل کی قیمت 45 ہزار روپے تک ہو گی۔کاروباری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کی موٹر سائیکلوں کی لانچ سے پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو مزید فروغ ملے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved