سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے پاکستان کیلئے تشویشناک خبرآگئی،ترسیلات زرمیں واضح کمی
  11  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد( روزنامہ اوصاف )عرب دنیا کے معاشی حالات میں ابتری کا اثر پاکستان پر بھی پڑا ہے اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے پاکستان میں ہونیوالی ترسیلات زر میں 14.9فیصد کمی آگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے فروری 2017ءمیں 1.48بلین ڈالر وطن بھجوائے ہیں جو کہ گزشتہ سال فروری کی 6.9فیصدکم ہے ۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2017ءکے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ترسیلات زر(جولائی 2016ءتا فروری 2017ئ)اڑھائی فیصد کمی کے ساتھ 12.36بلین تک آگئی ۔عالمی معیشت کی زبوں حالی اور خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ سے کئی دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان کی ترسیلات زربھی دباؤ میں آئی ہیں تاہم پاکستان میںیہ صورتحال زرمبادلہ کے ذخائر کی وجہ سے زیادہ گھمبیر ہے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق ریاست نے گزشتہ چند ماہ کے دوران انتالیس ہزار پاکستانیوں کو ملک بدر کیا جبکہ تجزیہ نگاروں کاکہناتھاکہ تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی اور سیکیورٹی خدشات غیرملکیوں کو ریاست سے نکالنے کی بڑی وجہ ہیںاور زرمبادلہ کی ترسیل کی موجودہ صورتحال اگر مزید جاری رہی تویہ بھی پاکستان کیلئے تشویش کا باعث ہے ،بحرین، کویت ، قطراورعمان سمیت گلف ممالک سے زرمبادلہ کی ترسیل 168.2ملین ڈالر ہوگئی ہے ، یہی ترسیلات زرگزشتہ سال 197.6ملین ڈالر تھیں۔ صرف خلیجی ممالک نہیں بلکہ یورپ سے بھی زرمبادلہ کی ترسیل میں کمی ہوئی اور 35.4ملین ڈالر کم ہوکر 31.7ملین ڈالر رہ گئیںتاہم متحدہ عرب امارات سے آنیوالی رقم میں زیادہ فرق نہیں پڑا۔ خلیجی ممالک کے برعکس ناروے ، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا ، کینیڈا ، جاپان اور کچھ دیگر ممالک سے مجموعی طورپر آنیوالے زرمبادلہ میں فروری 2017ءکے دوران اضافہ ہوا ہے اور مجموعی رقم 131.6ملین ڈالر سے 144ملین ڈالر ہوگئیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
75%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved