دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری ، بل گیٹس پہلے اور مارک زکر برگ دنیا کے پانچویں امیر ترین قرار
  12  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار

نیویارک(روزنامہ اوصاف)دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی گئی، مائیکرو سافٹ کے بل گیٹس پہلے جبکہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ پانچویں امیر ترین آدمی قرار پائے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیر ترین افراد کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کرنے والے ادارے فوربیس کے مطابق بل گیٹس 86.5بلین ڈالر اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین آدمی قرار پائے ہیں ۔جبکہ گذشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 75بلین ڈالر تھی۔اسی طرح فیس بک کے بانی مارک زکر برگ گذشتہ سال 44.6بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے چھٹے امیر ترین آدمی تھے جبکہ اس سال 58بلین ڈالر مالیت کے ساتھ دنیا کے پانچویں امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔اسی طرح وارن بفٹ 78.5ڈالر کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی ، جیف بیزوس 73.2بلین ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ 72بلین ڈالر ز اثاثوں کے مالک امانیکو اورٹیگا دنیا کے تیسرے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔گذشتہ سال امانیکو اورٹیگا دوسرے ،وارن بفٹ تیسرے ، ، کارلس سلم ہلو چوتھے جبکہ جیف بیزوس پانچویں امیر ترین آدمی تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved