آلو ،پیاز اورٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ، لہسن سستا
  13  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی (روزنامہ اوصاف)نئی فصل آنے کے بعدکراچی میں لہسن کی فی کلو قیمت 200 روپے کم ہوگئی ، آلو ، پیاز ، ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔بازار میں چھلے ہوئے لہسن کی قیمت گزشتہ ہفتے 480 سے 500 روپے کلو تھی تاہم نئی فصل کے آجانے کی بعد لہسن کی قیمت میں 200 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی، لیاقت آبا د میں چھلے لہسن کی قیمت 280 روپے ریکارڈ کی گئی۔تاہم ٹماٹر کی قیمت ایک ہفتےکے دوارن 20 روپے اضافے سے 50 روپے جبکہ آلو اور پیاز کی قیمتیں 5، 5 روپے اضافے سے 25، 25 روپے ہوگئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved