’ امارات‘‘ اور’’ اتحاد‘‘ ائیرلائنز کا نئی ملازمتوں کا اعلان
  14  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار

متحدہ عرب امارات( روزنامہ اوصاف)یواے ای کی ہوائی کمپنیوں امارات اور اتحاد ائیرلائینز نے نئی ملازمتوں کا اعلان کردیا ہے۔دونوں ائیرلائینز میں پائلٹس اور کیبن کے لئے نئی ملازمتیںموجود ہیں ۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق دونوں ہوائی کمپنیاں دنیا میں کیرئیر کے لئے ایک بہترین مقام رکھتی ہیں ۔ اس میں کسی قسم کی حیرانی نہیں ہے کہ وہ اپنے طیاروں کی پرواز کے لئے بہترین افراد کی تلاش میں ہیں۔دوسری جانب دبئی کی اماراتی کمپنی ایک ”ڈائریکٹ انٹری کپتان“ اور ”فرسٹ آفیسر“ کی تلاش میں ہے،اتحاد نے ان عہدوں کے لئے سات ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔ ان سات میں سے تین کیپٹن کی اور چار فرسٹ آفیسر کی پوسٹ ہیں۔جب کہ ابوظہبی کی ائیرلائن”اتحاد“ نے کیبن کے عملے کے لئے دوملازمتوں کا اعلان بھی کیاہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved