چین کا تعاون پاکستان میں صنعتی انقلاب برپا کرے گا ، احسن اقبال
  15  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت صنعتی زونز میں چین ہی نہیں پاکستان کی انڈسٹری بھی لگے گی ، چین کا تعاون پاکستان میں صنعتی انقلاب برپا کرے گا ۔ایک بیان میںاحسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں صنعتی انقلاب سی پیک منصوبے کا اہم حصہ ہے ، وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبو ں آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور فاٹا میں صنعتی زون قائم کیے جائیں گے، پاکستان سمیت بڑی بڑی چینی کمپنیاں ان صنعتی زونز میں سرمایہ کاری کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں آج چینی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی دوڑ لگ چکی ہے،چینی صنعتیں دنیا کے متعدد ملکوں میں منتقل ہو رہی ہیں پاکستان میں کیوں نہیں ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا کہناتھاکہ سی پیک کے تحت صنعتی زونز کے قیام سے روز گار کے مواقع بڑھیں گے اور جدید صنعتی ٹیکنالوجی بھی پاکستان منتقل ہو گی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved