25ویں روز بھی پاک افغان سرحد بند،تجارتی سر گرمیاں معطل
  15  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار
اسلام آباد (روز نامہ اوصاف)ملک میں دہشت گردی کے خطرات کی روک تھام کےلیے پاک افغان سرحد25 روزسے بند ہے، سرحد کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔پاک افغان سرحد17 فروری سے بند ہے،جس کے باعث طورخم بارڈر پر دونوں اطراف سیکڑوں مال بردار ٹرک پھنسے ہوئے ہیں جبکہ تاجر برادری کو بھی مالی بحران کا سامنا ہے۔پاک افغان چمن بارڈر بھی بدستور بند ہونے سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ ویزا پاسپورٹ پرافغان اور پاکستانی شہریوں کو ویزا پاسپورٹ پرافغانستان جانے کی اجازت ہے۔چمن میں تھری اور فور جی سروس بھی 20 روز سے بند ہے، کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد چار مقامات سے جبکہ شمالی وزیرستان میں انگور اڈا گیٹ بھی ہر قسم کی آمد و رفت کےلیے بند ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
94%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
6%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved