کراچی : غیرقانونی شادی ہالز گراکر اسکول کی زمین واگزار
  5  اپریل‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف)کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے) نے نارتھ ناظم آباد میں غیر قانونی شادی ہالز گراکر اسکول کے لیے مختص زمین واگزار کرالی۔کے ڈی اے نے حیدر ی بلاک ایچ میں اسکول کے رفاحی پلاٹوں پر آپریشن کیا، جہاں 2 ہزار گز کے 2شادی ہالز تعمیر کئے گئے تھے۔ کے ڈی اے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیموں نے دونو ں شادی ہالز مسمار کرکے ز مین وا گزار کرالی، ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کی ہدایت پر شہر بھرمیں غیر قانونی تعمیرا ت کے خلاف آ پریشن کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب کے ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسمار کئے گئے 2 میں سے ایک شادی ہال کراچی سے منتخب ممبر قومی اسمبلی کے بھائی کا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved