خام تیل کی قیمت میں اضافہ
  17  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار
اسلام آباد (روز نامہ اوصاف )امریکی فیڈریل ریزور کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد سونا 24 ڈالر مہنگا ہوگیا ، خام تیل بھی دو ڈالر اضافے سے 49 ڈالر بھی بیرل سے تجاوز کرگیا ۔امریکی سینٹرل بینک نے شرح سود میں پچیس بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا۔ فیڈ نے پالیسی بیان میں رواں سال شرح سود میں مزید اضافے کے اشارے دیئے ہیں۔فیصلےکے بعد ڈالر انڈیکس دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 24 ڈالر اضافے سے 1224 ڈالر ہوگئی۔ دوسری جانب خام تیل کے امریکی ہفتہ وار ذخائر دسمبر کے بعد پہلی مرتبہ 2 لاکھ 37 ہزار بیرل کم ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے خام تیل ڈھائی فیصد اضافے سے 49 ڈالر 12 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved