پاکستان کی ایک اور کامیابی بغیر پٹرول کے موٹر سائیکلیں فروخت کیلئے پیش کر دی گئیں
  18  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف )پاکستان میں پہلی مرتبہ الیکٹرک موٹر سائیکلیں فروخت کیلئے پیش کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی مرتبہ مکمل الیکٹرک موٹر سائیکل کو مارکیٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ جولٹا نامی کمپنی کی جانب سے 70 سی سی، 100 سی سی اور 125 سی سی انجن کی حامل تین موٹر سائیکلوں کے ماڈل پیش کیے گئے ہیں۔ 70 سی سی موٹر سائیکل کی ابتدائی قیمت 35 سے 40 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ دیگر 2 ماڈلز کی قیمتوں کا تعین فی الحال نہیں کیا گیا۔ یہ موٹر سائیکل مکمل طور پر الیکٹرک ہوں گی اور انہیں چلانے کیلئے پیٹرول کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ موٹر سائیکلز پہلے مرحلے میں بلوچستان کے شہر گوادر میں فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
87%
ٹھیک ہے
5%
کوئی رائے نہیں
4%
پسند ںہیں آئی
5%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved