جاپانی قوم زیادہ قرض دار، ہر شہری 85 ہزار 700 ڈالر ، ایک امریکی 42 ہزار 504 جبکہ ہر پاکستانی کے ذمہ 800 ڈالر قرض ہے
  20  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار
کراچی: (روزنامہ اوصاف) جاپانی قوم سب سے زیادہ قرض دار ہے ، ہر شہری پر 85 ہزار 700 ڈالر کا بوجھ ہے ، ایک امریکی 42 ہزار 504 جبکہ ہر پاکستانی کے ذمہ 800 ڈالر قرض ہے۔پاکستان کی حکومت کی طرف سے ریکارڈ مالیت میں قرضے لینے کے باوجود عوام پر قرضوں کا بوجھ اب بھی دوسرے ملکوں سے کافی کم ہے ، دنیا کے 150 سے زائد ممالک کے شہری پاکستانیوں سے زیادہ مقروض ہیں۔ملکی قرضوں اور آبادی کے تناسب سے جاپانی دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقروض ہیں، جاپان کے ہر شہری پر 85 ہزار 700 ڈالر قرض کا بوجھ ہے ۔دوسرے نمبر پر آئر لینڈ ہے ، جس کا ہر شہری 67 ہزار 147 ڈالرکا مقروض ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق 2016 کے اختتام پر سنگاپور کا ہر شہری 56 ہزار 113 ڈالراور ہر امریکی 42 ہزار 504 ڈالر کا مقروض تھا، تاہم پاکستان کے ہر شہری کے ذمہ اوسطاً 8 سو ڈالر کا قرض بنتا ہے ۔اسی طرح ہر بھارتی نے 9 سو ڈالر، ہر چینی نے 13 سو ڈالر اور ہر ایرانی نے 6 سو ڈالر کا قرض ادا کرنا ہے۔آبادی کے تناسب سے کم ترین قرض لینے والوں میں لائبیریا پہلے نمبر پر ہے ، جس کا ہر شہری صرف 27 ڈالر کا مقروض ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved