نہ چین نہ بھارت نہ ہی افغا نستان بلکہ پا کستان کا ایسے ملک کیساتھ معا ہدہ طے پا گیا کہ ہر کو ئی خو ش ہو جائے گا
  27  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار
اسلام آباد(روز نامہ اوصاف)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مشترکہ دفاعی کمیٹی بنانے کے لیے معاہدہ طے پا گیا ۔ جنوبی افریقہ نے جے ایف سیونٹین اور سوپر مشاق طیاروں میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔پاکستان اور جنوبی افریقہ مشترکہ ڈیفینس کمیٹی بنائیں گے ۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا ۔ دفاعی معاہدہ " دفاع اور دفاعی صنعت" پر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے وزرائے دفاع نے راولپنڈی میں دستخط کیے ۔ عاہدے کے تحت قائم مشترکہ ڈیفینس کمیٹی جوائنٹ دفاعی تربیت اور پروگرامز مرتب کرے گی جبکہ معلومات کا تبادلہ اور دفاعی سازو سامان کی خرید و فروخت بھی معاہدے میں شامل ہے ۔وزیر دفاع خواجہ آصف سے جنوبی افریقی کی وزیر دفاع نوسیوی ماپیسا نے ملاقات کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحدی تحفظ اور امیگریشن امور پر پاکستان سے مدد لیں گے ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا پاکستان دہشتگردی کے خلاف لڑنے والا صف اول کا ملک ہے ۔معزز مہمان نے وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین سے بھی ملاقات کی اور جے ایف سیونٹین اور سوپر مشاق طیاروں میں دلچسپی دکھائی ۔ جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نے پاکستان کو بھر پور دفاعی صلاحیت رکھنے والا ملک قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات میڈیا پر نظر آنے والے حالات سے مختلف ہیں ۔ اسلام آباد کی صورتحال دیکھ اطمینان ہوا ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
93%
ٹھیک ہے
4%
کوئی رائے نہیں
2%
پسند ںہیں آئی
1%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved