سی پیک سے شاندار خبر آگئی اہم کام کا افتتا ح کر دیا گیا
  27  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار
اسلام آباد(روز نامہ اوصاف)وفاقی دارالحکومت میں سی پیک ایکسی لینسی سینٹرکا افتتاح کر دیا گیا ۔احسن اقبال کہتے ہیں سی پیک صرف نیٹ ورک نہیں بلکہ ترقی کا روڈ میپ ہے ۔ چینی سفیرکا کہنا تھا منصوبہ مکمل ہونے سے گیارہ ہزارمیگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوگا ۔وفاقی وزیر احسن اقبال اور چینی سفیر نے عوامی مرکز اسلام آباد میں سی پیک ایکسی لینسی سینٹر کا افتتاح کیا ۔ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک ایکسی لینسی سینیٹر میں تیس ریسرچرز کام کریں گے ۔ ریسرچ سے معیاری ترقی کا فروغ ممکن ہو گا ۔ سی پیک کے تحت چھیالیس ارب روپے خرچ کر رہے ہیں ۔چینی سفیر سن وی ڈانگ نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا عملی نمونہ ہے ۔ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات نے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا ۔ ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر کے اٹھارہ منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کیا ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
83%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
17%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved