پانچ سو کا نوٹ جعلی ہونے سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت
  28  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ 500 روپے کے نوٹ میں رنگ بدلنے والا پرچم ہو یا نہ ہو، نوٹ اصلی ہے، اس حوالے سے شائع خبریں بے بنیاد ہیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کئی روز سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ بازاروں میں 500 روپے کے جعلی نوٹ پھیل گئے ہیں اور ان کی پہچان یہ ہے کہ ایسے نوٹوں میں قومی پرچم موجود نہیں یا وہ روشنی کے مختلف زاویوں میں رنگ نہیں بدلتا۔خبر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کی صورت میں اسٹیٹ کو عوام الناس کی آگاہی کے لیے وضاحت کرنا پڑی، مرکزی بینک نے کہا ہے کہ نوٹ پر رنگ بدلنے والا قومی پرچم ہو یا نہ ہو، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نوٹ کے اصلی ہونے کا پرچم کے رنگ بدلنے سے کوئی تعلق نہیں۔اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ نئے ڈیزائن کا یہ نوٹ 2006ء میں متعارف کرایا گیا تھا جب کہ اس نوٹ میں رنگ بدلنے والا پرچم کا فیچر 2010ء میں شامل کیا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
88%
ٹھیک ہے
13%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved