سونے کی فی تولہ قیمت میں250 روپے کا اضافہ
  28  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار
کراچی (روزنامہ اوصاف) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا۔صرافی مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 51 ہزار 100 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر اضافے سے 1257 ڈالر ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ کا اثر مقامی سطح پر ہورہا ہے، صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں دس گرام سونےکی قیمت 215 روپے اضافے سے 43800 روپے ہوگئی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved