ریلویز نے اربوں روپے کا منصوبہ بغیر کسی وجہ منسوخ کر کے خزانے کو 196ارب کا دھچکا دیدیا ٓٓٓٓٓ
  30  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار
اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستان ریلویز نے نجی کمپنی کے ساتھ اربوں روپے کا معاہدہ منسوخ کر دیا وزارت خزانہ نے معاہدے سے ریلویز کو 196 ارب روپے منافع کا تخمینہ لگایا تھا ریلوے کارگو کے ذریعے بھارت کو ایک لاکھ ٹن سے زائد سوکھی کھجوروں کی برآمد میں کروڑوں روپے کی آمدن متوقع تھی گرتی ہوئی برآمدات کو سہارا دینے کے لئے نجی کمپنی کی کوشش رد ہو گئی نجی کمپنی نے معاہدہ منسوخ ہونے پر عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیا جس پر سندھ ہائی کورٹ نے 22 اپریل کی سماعت کے لئے سیکریٹری ریلویز، جنرل مینیجر، چیف ایگزیکٹیو اور ڈی ایس کراچی کو طلب کر لیا آن لائن کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق پاکستان ریلویزنے نجی کمپنی (فاسٹ ٹریک) کے ساتھ اربوں روپے کا معاہدہ منسوخ کر دیاوزارت ریلویز نے مئی 2013 میں فاسٹ ٹریک سے کارگو معاہدہ کیا تھا معاہدے کے تحت نجی کمپنی نے ریلوے کارگو چلانے کے لئے بڑے شہروں میں کارگو ٹرمینل قائم کرنا تھے وزارت خزانہ نے اس معاہدے سے ریلویز کو 196 ارب روپے منافع کا تخمینہ لگایا تھا ریلوے کارگو کے ذریعے بھارت کو ایک لاکھ ٹن سے زائد سوکھی کھجوروں کی برآمد میں کروڑوں روپے کی آمدن متوقع تھی مگر پاکستان ریلویز نے بغیر کسی وجہ کے کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دی جس سے ملکی برآمدات کوسہارا دینے کے لئے نجی کمپنی کی کوشش رد ہو گئی ہے ذرائع کے مطابق ریلویز کے ناکارہ کارگو نظام کے متبادل بذریعہ سڑک تاجروں کو دوگنے اخراجات کا سامناکرنا پڑتا ہے پاکستان ریلویز نے بغیر کسی وجہ کے کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا جس پر کمپنی عدالت میں چلی گئی عدالت نے فریقین کو طلب کیا 2 مارچ کی سماعت پر پاکستان ریلویز کی جانب سے جواب داخل نہیں کیا گیا جس پر سندھ ہائی کورٹ نے 22 اپریل کی سماعت کے لئے سیکریٹری ریلویز، جنرل مینیجر، چیف ایگزیکٹیو اور ڈی ایس کراچی کو طلب کر لیا ذرایع کے مطابق پاکستان ریلویز 100 ارب روپے کے خسارے میں ہے 15۔2014 میں ریلویز کے اخراجات16 اعشاریہ اخراجات بڑھ کر21 اعشاریہ۸یء 54 ارب روپے ہوگیاہے مگر اس کے منافع میں اضافہ نہیں ہوا ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved