بابائے انسانیت عبدالستارایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری
  31  مارچ‬‮  2017     |      کاروبار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری کردیا ہے،تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ممتاز سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری کردیا ہے۔ سکے کا اجرا عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔تانبے اور نکل سے بنے سکے کا قطر 30 ملی میٹر جبکہ اس کا وزن 13.50 گرام ہے۔ سکے پر سامنے کی جانب عبدالستار ایدھی کا سال وفات درج ہے جبکہ سکے کے عقبی رخ پر عبدالستار ایدھی کی تصویر اور عرصہ حیات بھی درج ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یادگاری سکہ اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کے تمام دفاتر کے ایکسچینج کاﺅنٹر سے جاری کیا گیا ہے اور اس یادگاری سکے کا اجرا پاکستانی قوم کی جانب سے اپنے محسن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی چھوٹی سی کاوش ہے۔اس سے قبل 28 فروری کو عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ پر بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 50 روپے کا سکہ جبکہ انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کی جانب سے بھی بابائے انسانیت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
17%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
17%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved