بینک دیوالیہ،قومی خزانے کو 1.8 ارب ڈالر کا نقصان
  2  اپریل‬‮  2017     |      کاروبار
ماسکو(روزنامہ اوصاف)وزیر خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بینکوں کے دیوالیہ ہونے کے بعد قومی خزانے کو 1.8 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ماسکو‘ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ دیوالیہ ہونے والے بعض روسی بینکوں کی وجہ سے قومی خزانے کو 100 ارب روبلز یعنی 1.8 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔ماسکو میں روسی بینکوں کی یونین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ روسی بینکوں کے دیوالیہ ہونے کی وجہ سے قومی خزانے کو اپنے سرکاری بجٹ میں سے مالی امداد فراہم کرنا پڑی۔اجلاس سے خطاب میں روسی سینٹرل بینک کی گورنر الویرا نبی اولینا نے بھی کہا کہ روسی بینک کاری نظام کے مسائل حل کرنے میں 2 تا 3 سال کا عرصہ لگے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved