مقامی مارکیٹ میں سونے کے دام گر گئے
  4  اپریل‬‮  2017     |      کاروبار
کراچی (روزنامہ اوصاف) عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستا ہوگیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 4ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1245ڈالرہوگئی ۔جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کی کمی ریکارڈکی گئی، جس کے بعدکراچی،حیدرآبادلاہور ،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت50 ہزار750روپے سے کم ہو کر50ہزار650روپے پرآگئی ۔اسی86 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 414 روپے پر ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت750 روپے پر برقرار رہی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved