دنیا کی بڑی فرانسیسی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
  4  اپریل‬‮  2017     |      کاروبار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )انفارمیشن ٹیکنالوجی، تونائی، انفراسٹرکچر اور دیگر مختلف شعبوں میں کام کرنے والی دنیا کی بڑی فرانسیسی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا ہے، پاکستان فرانس بزنس کونسل کے وفد میں شامل ان کمپنیوں کے سربراہان نے یہ اظہار منگل کو پلاننگ کمیشن اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کیساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا ، اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے و بہترین مواقع پیدا ہوئے ہیں، فرانسیسی کمپنیاں پاکستان کے صنعتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کی فراہمی میں سرمایہ کاری کریں، وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے پیداوار میں اضافہ اور معیار میں بہتری آئے گی، انہوں نے کہ پاکستان کی بر آمدات میں اضافہ کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران بیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے بہترین اور سازگار ماحول فراہم کیا ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے زریعے خطے میں علاقائی روابط و تعاون کو فروغ ملے گا، اس کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت نے گزشتہ چار سالوں کے دوران معاشی اصلاحات و امن امان کی بحالی ممکن بنائی، جس کی بدولت ملکی خسارے میں 50 فیصد کمی اور شرح نمو 5 فیصدتک پہنچ گئی،گزشتہ دوسالوں کے دوران سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا،ان اقدامات کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کے حوالے سے اعتماد بحال ہوا، انہوں نے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ دنیا بھر کی بڑی کمپنیاں پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں اور سی پیک کی بدولت پیدا ہونے والے مواقع سے پوری دنیا استفادہ کرنا چاہتی ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے جہاں ایک حصے میں کسی تبدیلی سے پوری دنیا متاثر ہوتی ہے، لہذاموسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور دیگر معاملات پر عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دیں، اب مل کر دہشت گردی سے مستقل نجات کیلئے متبادل کے طور پر خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا اور پائیدار امن و معاشی استحکام کیلئے علاقائی تعصبات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔اس موقع پر فرانس پاکستان بزنس کونسل کے سربراہ تیری فلیملین کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران معاشی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ گئے ہیں، خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ ہیں ، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قابل قدر قربانیاں دیں، انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں،فرانس اور دیگر یورپی ممالک پاکستان میں پیدا ہونے ان مواقعوں سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی کمپنیاں انفراسٹرکچر، توانائی، زراعت، دفاع اور ڈیجیٹل شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، واضح رہے کہ یہ وفدپاکستان کے شہر اسلام آباد اور کراچی کا دورہ کررہا ہے تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں کا جائزہ لیا جائے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved