750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 17اپریل کو ہو گی
  5  اپریل‬‮  2017     |      کاروبار
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی17 اپریل بروز پیر کو ہو گی جو رواں سال کی 10ویںاور مجموعی طور پر68ویں قرعہ اندازی ہے۔ مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 5لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 9300روپے مالیت کے 1696 انعامات ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائےگی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ۔انہوںنے بتا یا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چناﺅ کیا جائےگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved