رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 4 فیصد رہنے کی توقع
  6  اپریل‬‮  2017     |      کاروبار

کراچی(روزنامہ اوصاف)پاکستان میں مہنگائی کی شرح رواں مالی سال 4 فیصد رہنے کی توقع ہے،آئندہ مالی سال میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا،مہنگائی پر اضافی دباؤ کی صورت میں اسٹیٹ بینک کو مانیٹری پالیسی بدلنا ہوگی۔ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے کہا ہےکہ سیکورٹی صورتحال ،ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری اور معاشی استحکام کے سبب رواں مالی سال پاکستان کی معاشی نموپانچ اعشاریہ دو فیصد جبکہ آئندہ مالی سال میں پانچ اعشاریہ پانچ فیصد رہے گی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور مرکزی بینک سے حکومتی قرض گیری مہنگائی کو بڑھاوا دے سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال میں معاشی نمو ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے سبب رہے گی، جبکہ جون میں پیش کئے جانے والے بجٹ میں توجہ معاشی سرگرمیاں بڑھانےپر رہیں گے۔اے ڈی بی کے مطابق مئی میں پاکستان کو ایم ایس سی آئی میں شامل کیا جانا سرمایہ کاروں کے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے، صارف اعتماد میں اضافہ معاشی سرگرمیوں میں مزید اضافے کا سبب ہوگا۔مہنگائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیاہےکہ رواں سال مہنگائی میں اضافے کی شرح 4 فیصد جبکہ آئندہ مالی سال 4اعشاریہ8 فیصد رہے گی۔ اے ڈی بی نے اسٹیٹ بینک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے اور مہنگائی پر دباو بڑھنے کی صورت میں مانیٹری پالیسی میں تبدیلی کرے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved