پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار اطمینان بخش ہے، آئی ایم ایف
  7  اپریل‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے، آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار کو اطمینان بخش قرار دے دیاہے،انہوں 2018میں لودشیڈنگ کے خاتمے کی خوشخبری بھی سنائی۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق ریفارم پروگرام کی وجہ سے پاکستانی معیشت نے اپنی استعداد بڑھائی ہے جس سے مستقبل میں بلند معاشی نمو حاصل ہوگی، چین پاکستان راہداری منصوبے پر سرمایہ کاری، زرعی شعبے کی بہتری، اور عالمی معاشی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے معاشی نمو رواں مالی سال پانچ فیصد رہے گی۔البتہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سست روی اور جمود کا شکار برآمدات معاشی نمو پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔ جاری خسارہ جی ڈی پی کا 2اعشاریہ 9 فیصد رہے گا، تاہم مہنگائی میں اضافے کی شرح 4اعشاریہ 3 فیصد پر قابو میں رہے گی۔توانائی کی بہتر فراہمی اور جاری ریفارم پروگرام کے سبب معاشی نمو چھ فیصد رہ سکتی ہے، مالیاتی خسارہ، بیرونی شعبہ اور توانائی شعبہ معیشت کے لئے بڑے چیلنج ہیں۔آئی ایم ایف نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بیرونی قرضوں پر چوکنی رہے اور زری پالیسی کو ضرورت کے مطابق، شرح تبادلہ میں لچک اور ایکسپورٹ کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دے، ان عوامل سے تجارتی خسارہ کم ہوگا اور معیشت مضبوط ہوگی، پاور ڈسٹری بیوشن کے اخراجات کی مکمل وصولی ناگزیر ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ دبئی میں ہونے والے دس روزہ مذاکرات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے 2018 میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی خوشخبری بھی سنائی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved