پاکستان میں گاڑی مالکان کیلئے بری خبر ۔۔ سی این جی کی قیمتوں کا نیا دھماکہ
  8  اپریل‬‮  2017     |      کاروبار
کراچی (آن لائن)سی این جی سٹیشن مالکان کے گٹھ جوڑ نے عوام کو لوٹنا شروع کردیا،ڈی ریگولیٹ ہونے کے بعد سے اب تک سی این جی کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اب 74 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے،سونے پہ سوہاگہ یہ کہ سندھ بھر میں آٹے میں نمک کے برابر ہی سٹیشنز ایسے ہیں جنہوں نے سی این جی کی قیمتیں بورڈ پر آویزاں کی ہوئی ہیں،دوسری جانب اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والی کٹھ جوڑ پر مسابقتی کمیشن کی خاموشی بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔ سی این جی سٹیشن مالکان نے بتایا کہ ڈی ریگولیٹ ہونے کے فیصلے سے قبل سی این جی کی فروخت میں نقصان ہو رہا تھا،اس لئے ای این جی کی موجودہ قیمت اس کی لاگت کے عین مطابق ہے،سی این جی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے بعد کراچی کے ٹرانسپوٹرز نے بھی بسوں کے کرایوں میں اضافے کے لئے پر تولنا شروع کردیئے ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے فیصلے کا خمیازہ حکومت کے دیگر فیصلوں کی طرح عوام کو ہی بھگتنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved