گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر،قیمتوں کی نئی آفر نے سب کو حیران کر دیا
  12  اپریل‬‮  2017     |      کاروبار

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف)گاڑیاں بنانے والی جاپانی کمپنیوں نے تین مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 25ہزار سے 1 لاکھ 60ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ، آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کے مطابق فنانشل کاسٹ میں کمی اور ین کی قدر کم ہونے کے باوجود گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ پاکستانی انڈسٹری پر اجارہ داری کی صورتحال کو واضح کرتی ہے۔ قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قومی آٹو پالیسی کے منافی ہے جس کا مقصد صارفین کو مناسب قیمت پر اعلیٰ معیار کی گاڑی فراہم کرنا ہے، سال 2017 کا پہلا اضافہ سوزوکی ویگنور، سوز وکی CIAZ اور ٹویوٹا Revo کی قیمتوں میں کیا گیا ہے۔سوزکی کمپنی نے ویگنور VXRE2کی قیمت 25ہزار روپے اضافے کے بعد 10لاکھ 54ہزار روپے مقرر کردی ہے، اسی طرح ویگنور XLE2کی قیمت بھی 25ہزار روپے بڑھا کر 10لاکھ 94ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے، سوزوکی کمپنی نے حال ہی میں متعارف کرائی جانے والی سکاروں کی قیمت میں بھی 1لاکھ 60ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
6%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
6%
پسند ںہیں آئی
88%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved