دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کااعتراف،نئے امریکی فنڈز جاری
  12  اپریل‬‮  2017     |      کاروبار
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا معترف ہوگیا، امریکی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ سے 90کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے۔واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم قربانیوں کےاعتراف میں اس سال پاکستان کو55کروڑ ڈالردیئے جائیں گے۔یہ سال2016 کے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن فنڈ کے تحت پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ سے 90کروڑ ڈالر فراہم کئے جانے ہیں۔محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ 35کروڑ ڈالر کی رقم ،امریکی وزیر دفاع کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تصدیق کے بعد جاری کئے جائیں گے۔ سماء

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved