سعودی بینکوں اور بن لادن فیملی پر نائن الیون ہرجانے کا مقدمہ
  14  اپریل‬‮  2017     |      کاروبار
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا کی متعدد انشورنس کمپنیوں کی جانب سے سعودی بینکوں اوربن لادن خاندان کی مختلف کمپنیوں کے خلاف نائن الیون کے ہرجانے کا مقدمہ درج کرادیا گیا مقدمے میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔نیویارک کی عدالت میں درج مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ حملوں میں سعودی عرب نے القاعدہ کی مدد کی ، عدالت انہیں سعودی عرب سے خون بہا دلوائے۔مقدمے میں سعودی عرب کے 2 بینکوں الراجحی بینک اور نیشنل کمرشل بینک کے علاوہ بن لادن خاندان کے مختلف کمپنیوں کو نائن الیون حملوں میں مدد فراہم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان سے 4 ارب20 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، یہ رقم نائن الیون کے متاثرین کو ادا کی جائے گی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کاروبار

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved